218

متحدہ عرب امارات میں ورک ویزا کیلئے نئے قانون کا اطلاق

دبئی۔ متحدہ عرب امارا ت میں ورک ویزا کے حصول کے لئے نئے قانون کا اطلاق ہوگیا ۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں ورک ویزا حاصل کرنے والے خواہشمند افراد کو اپنے ملک کی پولیس سے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ لینا ہوگا۔ورک ویزہ لینے والے افراد کو اماراتی سفارتخانے سے اس کی تصدیق بھی کرانی ہوگی جبکہ کیرئیر سرٹیفکٹ کا اطلاق سرٹیفکٹ لینے والے شخص کے اہلخانہ پر نہیں ہوگا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سیاحوں اور طالبعلموں پر کیرئیر سرٹیفیکیٹ کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قانون کا مقصد ملک میں جرائم پیشہ افراد کے داخلے کو روکنا ہے۔دبئی پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف میجر جنرل خلیل ابراہیم کا کہنا ہے کہ غیرملکی شہریوں کا اپنے ممالک سے سرٹیفکٹ کے حصول کا مقصد متحدہ عرب امارات میں جرائم کی روک تھام اور اس کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے طریقہ کار سے ایسے افراد جو جرائم میں ملوث ہیں انہیں اپنے ملک میں ہی جرائم سے صاف ہوکر یو اے ای میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔