53

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے کا مزید اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان جاری ہے، آج پھرسونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے کااضافہ ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت2لاکھ4 ہزار200روپے ہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کااضافہ ہوا،10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 75ہزار68روپے ہوگئی۔