90

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتےکےاختتام پرروپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی اور جمعہ کےروزڈالرایک روپیہ 52 پیسےسستا ہوکر 280 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔

آج پیرکو کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انٹربینک میں کاروبارکےدوران ڈالرکی قدرمیں 1.23روپے کااضافہ ہواہےجس کےبعد انٹربینک میں امریکی ڈالر282 روپے کاہوگیا ہے۔