66

لاہور قلندرز کیخلاف شکست؛ سرفراز نے خراب پرفارمنس پر بالرز کو ذمہ دار ٹھہرادیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کے خلاف خراب پرفارمنس پر بالرز کو قرار دیدیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ٹیم کی خراب پرفارمنس پر مایوس نظر آئے اور کہا کہ پہلے 10 اوورز کے اندر 7 وکٹیں لینے کے بعد بھی میچ نہیں جیت سکے جس پر افسوس ہے۔ قلندرز کو 100 رنز سے باہر نہ جانے دینے کا ہدف رکھا تھا لیکن ایسا نہ ہوا، سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بولرز نے پہلے10 اوورز میں ابتدائی وکٹیں لینے کے بعد بھی بہت زیادہ رنز دے کر ٹیم کو مایوس کیا، ہمارے بالرز نے اگلے 6 اوورز میں 52 رنز لٹادیئے جس سے قلندرز کو میچ میں واپسی کا راستہ ملا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے باؤلنگ اٹیک میں غلطیوں کی نشاندہی کی تاہم خراب بیٹنگ پرفارمنس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

اس میچ میں کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 28 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 قلندرز کے خلاف شکست کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلہ کھیلنے کی امیدیں معدوم ہوچکی ہیں۔