ریاض۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران عسکری تعلقات سمیت دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے موقع پر کونسل آف منسٹرز کے نائب صدر اور وزیر دفاع بھی موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی بری افواج کے سربراہ فہد بن ترکی بن عبدلعزیز سے بھی ملاقات کی۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں عسکری میدان میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ گذشتہ برس 17 اکتوبر کر بھی جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی ولی عہد کے مابین ملاقات ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ 2016 میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کا پہلا بین الاقوامی دورہ بھی سعودی عرب کا تھا۔
189