172

اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پرہونی چاہیے‘ ملیحہ لودھی

نیو یارک۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے،غیرجمہوری عناصرکومضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری وبرابری کے منافی ہے، عالمی امن و استحکام کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے،سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے لچک اورافہام وتفہیم کے جذبے کی ضرورت ہے۔

سلامتی کونسل اصلاحات پر بین الحکومتی مذاکرات میں اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ غیرجمہوری عناصرکومضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری وبرابری کے منافی ہے۔

پاکستان سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، شفاف اورجوابدہ بنانے کا حامی ہے جب کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے۔ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی امن و استحکام کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے۔توقع ہے امسال سلامتی کونسل میں اصولوں کو مفادات پرفتح حاصل ہوگی اورسلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے لچک اورافہام وتفہیم کے جذبے کی ضرورت ہے۔