61

پشاور زلمی کے آفیشل نغمے کا ٹیزر جاری

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا جنون ملک بھر میں سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور ہر جگہ کرکٹ کے مداح خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

پی ایس ایل کا فائنل کون لے اڑے گا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، تاہم ٹورنامنٹ میں شامل پشاور زلمی کے آفیشل نغمے کا ٹیزرجاری کردیا گیا۔

پشاورزلمی کا آفیشل نغمہ وجدان خٹک اورلائق زادہ لائق نے تحریرکیاہے جبکہ جام بوائزکےجنید کامران صدیق اورارسلان شاہ نےگایا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ ملتان میں 13 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔