30

یاسر عرفات کو ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یاسرعرفات کو مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں جزوقتی ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد یہ طے پایا ہے کہ وہ جب قومی ٹیم کو دسیتاب نہیں ہوا کریں گے تو اس وقت یاسرعرفات ہی کوچنگ کے تمام معاملات دیکھا کریں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے حال ہی میں لیول فور کوچنگ کا امتحان پاس کرنے والےیاسر عرفات کوشین ٹیٹ کی جگہ پاکستان ٹیم کے نئے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے پر بھی پی سی بی نے آمادگی ظاہر کردی ہے جس کا جلد باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کا نام مکی آرتھر نے بولنگ کوچ کے لیے تجویز کیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے یاسر عرفات ریئائرمنٹ کے بعد انگلینڈ میں ہی اہلخانہ کے ساتھ شفت ہوگئے تھے۔ سابق آل راونڈر نے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔