58

زینب عباس کھلاڑی سے ٹکرا کر گراؤنڈ میں گر گئیں

کیپ ٹاؤن: معروف اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس جنوبی افریقا ٹی20 لیگ کے دوران سنچورین کرکٹ گراؤنڈ میں کھلاڑی سے ٹکرا کر گراؤنڈ میں گر گئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اسپورٹس پریزینٹر باؤنڈری لائن پر کھیل کی تازہ ترین صورتحال سے کمنٹیٹر کو آگاہ کررہیں تھی کہ اس دوران فیلڈر گیند کو روکنے کے لیے باؤنڈری پر ڈائیو لگاتا ہے اور زینب سے ٹکرا جاتا ہے جس کے بعد وہ اپنا توازن کھو دیتی ہیں اور گر جاتی ہیں۔

واقعہ کے بعد زینب عباس فوراً اٹھ جاتی ہیں جبکہ ان کے ساتھی ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ ٹھیک ہیں! جس پر وہ جواب دیتی ہیں ہاں بچ گئے ہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

کیپ ٹاؤن اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے درمیان کے میچ کے دوران واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔