39

تیسرا ون ڈے؛ پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ون ڈے میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالیے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں انجری کے باعث امام الحق کی جگہ نائب کپتان شان مسعود جبکہ نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔

اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم کوشش ہوگی پاکستان کو جلد آؤٹ کر کے میچ کے ساتھ سیریز میں کامیابی سمیٹیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، شان مسعود، فخر زمان، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، محمد حسنین اور حارث رؤف

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مچل پریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن