40

مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر ٹھکرادی

مکی آرتھر نے دوسری مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی آفر مسترد کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مکی آرتھر ڈربی شائر سے کنٹریکٹ کے باعث پی سی بی کے ساتھ فی الحال سالانہ بنیاد پر معاہدہ نہیں کرسکتے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی نژاد آسٹریلوی مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ بننے کی آفر ٹھکرادی، وہ ڈربی شائر سے کنٹریکٹ کرچکے ہیں، وہ کچھ ہفتوں کیلئے کنسلٹنٹ یا پی ایس ایل میں ہیڈ کوچ کا کام کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مکی آرتھر نے کاؤنٹی کلب کے ساتھ اپنی مصروفیات سے متعلق آگاہ کردیا، مکی آرتھر نے ڈربی شائر کاؤنٹی کلب کے ساتھ کنٹریکٹ میں توسیع کی ہے۔

چیئرمین پی سی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد غیر ملکی کوچ لانے کا کہا تھا جس کے بعد مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کی گئی۔