106

رونالڈو سعودی عرب کے مہنگے ترین ہوٹل میں مقیم جس کا کرایہ 3 لاکھ ڈالرز ہے

ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل کے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ میں مقیم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز بچوں سمیت سعودی عرب کے مہنگے ترین ہوٹل کنگڈم ٹاور کے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ میں رہائش پذیر ہیں، جس کا ماہانہ کرایہ 3 لاکھ ڈالرز یعنی (پاکستان روپوں میں 7 کروڑ) کے قریب ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالیشان ہوٹل کے سوئٹ کی قیمتیں ہوٹل کی ویب سائٹ پر درج نہیں ہیں تاہم ہوٹل عملے کی جانب سے مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ رونالڈو کے ساتھ سیلفیز کی درخواست نہ کریں۔

ہوٹل میں رونالڈو کیلئے ہندوستان اور مشرق وسطیٰ کے بہترین پکوان تیار کرکے دیئے جائیں گے جبکہ شیف خصوصی خدمات بھی فراہم کریں گے۔

استار فٹبالر کا کنگڈم سوئٹ 48 سے 50 ویں منزل تک پھیلا ہوا ہے جس میں ایک نجی دفتر اور میڈیا روم بھی دستیاب ہے۔

قبل ازیں رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔