26

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل جاری:پاکستان دوسری نمبر پر آگیا

  کراچی: نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

پوئنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پرآگیا۔

قومی ٹیم 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پرآگیا۔

 

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پرہے۔

19  میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نیوزی لینڈ تیسرے نمبرپرہے،انگلینڈ 18 میچوں میں 125 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا 18 میچوں میں 120پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبرپرہے، جبکہ بنگلادیش 18 میچوں میں 120پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر پرہے۔