31

پہلا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی چار وکٹیں 125 رنز پر گرگئیں، نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں ڈیون کانوے کو آؤٹ کردیا، فن الین 29 اور کین ولیمسن 26 اور ڈیریل مچل 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کراچی میں کھیلی جارہی ہے۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی پلیئنگ الیون

قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اسامہ میرکا ون ڈے ڈیبیو

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا ہے۔