50

فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1867 ڈالر پر پہنچ گئی۔

پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1600 روپے اور 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 300 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 865 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی کے ساتھ 2070 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 71 پیسے کی کمی کے بعد 1 ہزار 774 روپے 70 پیسے ہوگئی۔