21

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے شان مسعود نائب کپتان مقرر

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کردیا۔

جمعہ کو پی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب کپتان شاداب خان کی عدم دستیابی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

شاداب خان بگ بیش لیگ (BBL) کے جاری سیزن 12 میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دہانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میرشامل ہیں۔