143

نان بائیوں کا روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا اعلان

راولپنڈی میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت میں 20 اور نان کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کررہے ہیں۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو میں شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سے میدہ اور آٹے کا ریٹ کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ریٹ کنٹرول نہ ہونے پر نان اور روٹی کی قیمت بڑھارہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 406 روپے89 پیسے مہنگا ہوا اور 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت2400 روپے تک پہنچ گئی۔