1076

سونے کی نئی قیمت نے ایک اور ریکارڈ بنا دیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی  سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1850 روپے بڑھا ہے۔

ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1850 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 650 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1586 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 878 روپے ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر ہوگیا ہے۔ چار دن کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 7950 روپے بڑھی ہے۔