35

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل پانچویں روز اضافہ

ملک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224 روپے 40 پیسے ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت آج بھی 232 روپے پر برقرار رہا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224 روپے 37 پیسے تھا۔

کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 71 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 232 روپے برقرار ہے۔