160

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1756 ڈالر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 59 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 36 ہزار 831 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1 ہزار 710 روپے اور 1 ہزار 466 روپے پر مستحکم رہی۔