95

روٹی کی قیمت15 اور نان 22 روپے مقرر کرنے کےخلاف قرارداد جمع

لاہور(شہزاد ملک)روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان کا ریٹ 22 روپے مقرر کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قراراداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت 15روپے اور نان 22روپے کا ریٹ مقرر کردیا گیا ہے،پنجاب حکومت کو مہنگائی سے ستائی عوام پر ترس نہیں آیا،روٹی کی قیمت میں 5روپے اور نان کی قیمت میں 7روپے اضافہ غریب آدمی کے ساتھ ظلم ہے۔

قرارداد میں مزید کہاگیا ہے کہ منگائی کی وجہ سے عام آدمی پہلے ہی پریشان ہے،پنجاب حکومت نے عام آدمی پر ایک اور مہنگائی کا بم گرادیا ہے،قرارداد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔