30

انٹربینک میں ڈالر ایک مرتبہ پھر 220 روپے سے تجاوز کرگیا

انٹربینک میں ڈالر ایک مرتبہ پھر 220 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

ملک کی کرنسی مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے سے روپے کے مقابلے میں دالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔

بدھ کے روز ڈالر مزید ایک روپیہ مہنگا ہوکر 219 روپے 71 پیسے سے 220 روپے 88 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کئی مقامات پر ڈالر کی قیمت فروخت 228 روپے تک جاپہنچی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ڈالر کی حقیقی قدر کسی بھی طرح 200 روپے سے زائد نہیں۔

اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ڈالر کی قدر گرنا شروع ہوئی تھی لیکن گزشتہ ہفتے امریکا کے دورے پر روانہ ہونے کے بعد ڈالر پھر سے مہنگا ہونا شروع ہوا تھا۔