27

روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل پانچویں روز اضافہ

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر  میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے اور  انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ  میں مسلسل پانچویں روز  اضافہ ہوا ہے۔

آج بھی انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام  پر ڈالرکا بھاؤ 219 روپے 71 پیسے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 226 روپے 20 پیسے ہے۔