42

نیوزی لینڈ کی حسینہ شاداب سے شادی کی خواہشمند

نیوزی لینڈ کی ایک لڑکی کو پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاداب خان سے محبت ہوگئی ہے اور وہ ان سے شادی کی بھی خواہشمند ہیں۔

ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کی ایک لڑکی چند وڈیوز وائرل ہورہی ہیں ، جس میں وہ شاداب سے شادی کی خواہش کا اظہار کررہی ہے۔

ایک وڈیو میں لڑکی کہتی ہے کہ شاداب مجھے بہت پسند ہے، وہ ایک بہت اچھا کرکٹر ہے اور شاداب خان نے مجھے اپنا ٹراؤزر بھی دیا ہے۔

لڑکی نے مزید کہا کہ اس نے شاداب خان کو بھی بتایا ہے کہ میں اس سے پیار کرتی ہوں اور اُن سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔

ایک اور وڈیو میں لڑکی کہتی ہے کہ اسے شاداب خان اُنہیں بے حد پسند ہے، شاداب خان بہت شرمیلا ہے لیکن میں بالکل بھی شرمیلی نہیں۔