21

عالمی صرافہ کے بعد ملک میں بھی سونے کے دام گرگئے

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپےکمی کے بعد ایک  لاکھ 47 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونا 686 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 26 ہزار 286 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر کم ہوکر 1656 ڈالر فی اونس ہے۔