98

کیوی بیٹرز مشکلات کا شکار، ایک اوور میں حارث رؤف کی 3 وکٹیں

سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور 100 رنز پر کیوی ٹیم کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں میزبان کپتان کین ولیمسن نے  ٹاس جیت کر مہمان کپتان بابر اعظم  کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا جس کے بعد تیسرے اوور میں محمد وسیم نے پاکستان کے لیے پہلی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 13 رنز پر فن ایلن کو آؤٹ کیا۔

دو اہم بولرز وائرل انفیکشن میں مبتلا، نیوزی لینڈ کیخلاف آج میچ نہیں کھیلیں گے

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور کین ولیمسن محمد نواز کی گیند کا شکار ہوئے اور دونوں بالترتیب 36 اور 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے آج تین کھلاڑی میچ نہیں کھیلیں گے جن میں  فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں جو کہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ  آل راؤنڈر عثمان قادر بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے، ان کا انگوٹھا فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا تھا۔

عثمان قادر کو ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عثمان قادر پاکستان کے لیے 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔