37

ملک میں سونا مہنگا اور چاندی سستی ہوگئی

ملک میں سونا مہنگا اور چاندی سستی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار50 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونا 129 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 357 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونا 3 ڈالر کم ہو کر 1709 ڈالر زفی اونس ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کم ہوکر 1580 روپے ہوگئی۔