پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اور آج بدھ کے روز بھی کاروباری روز کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 74 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 223 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر 15 روپے 75 پیسے سستا ہو چکا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں 1950 ارب روپے کی کمی آئے گی۔