27

سہ فریقی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ نیوزی لینڈ پہنچ گیا

  سہ فریقی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیم براستہ دبئی سڈنی سے آکلینڈ پہنچی جہاں سے قومی اسکواڈ کرائسٹ چرچ کیلئے روانہ ہوگا، سہ فریقی سریز 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

قومی ٹیم کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی سیریز کھیلے گی۔

قومی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف 7 اکتوبر اور13 اکتوبر کو میدان میں اترے گی جبکہ پاکستان کے نیوزی لینڈ کے خلاف میچز 8 اور11 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔