28

انگلش کپتان معین علی کو لاہور سے زیادہ کراچی کے کھا نے بھاگئے

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار کو پاکستان ٹیم کو ساتویں میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ سیریز ہمارے لیے بہت اچھی رہی، جس طرح کھلاڑیوں نے کھیلا بہت اچھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی بہت کمال  تھی،لاہور کی نسبت کراچی کے کھانے زیادہ بہتر تھے۔

معین علی نے کہا کہ مسلسل 2 میچ ہارنے کے بعد سیریز میں کم بیک کیلئے محنت کی ضروت تھی ،خوشی ہے کہ بیٹرز اور بولرز نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سیریز جیتی۔

انگلینڈ نے ساتویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سینیئرز کی واپسی سے کمبی نیشن مزید بہتر ہوگا جبکہ ورلڈکپ سے قبل 7 میچز کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔

 یاد رہے کہ اتوار کو 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔