33

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسکواڈ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

لاہور : 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں فتح کے بعد  انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسکواڈ لاہور سے روانہ ہوگیا۔

لاہور سے انگلینڈ اسکواڈ گروپ کی صورت واپس جارہا ہے، انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ کے 23 ارکان پہلے مرحلے میں پاکستان سے روانہ ہوئے جب کہ  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک گروپ براستہ دوحا پرتھ گیا۔

دوسرا گروپ براستہ دبئی لندن جائے گا اور بعد ازاں انگلینڈ ٹیم کے  ایک گروپ کی واپسی ہوگی۔

نیوزی لینڈ میں ہونیوالی سہہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے قومی ٹیم لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی

واضح رہے کہ 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ کے 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرزمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142رنز بناسکے جب کہ  شان مسعود 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کے لیے  روانہ ہوگئی ہے ، قومی اسکواڈ  لاہور سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوا، اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔