77

چھٹا T20: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انگلینڈ نے7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ 

 قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ،فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد حارث آج اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔محمد رضوان اور حارث رؤف کو آج آرام دیا گیا ہے۔

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 2-3 کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں گرین شرٹس نے 6 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔