59

پاک انگلینڈ ٹی 20 میچ؛ اہم ترین کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ نہیں

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے چھٹے میچ میں سیریز کے کامیاب ترین اوپنر اور وکٹ کیپر محمد رضوان پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔  

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں محمد رضوان آرم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے کامیاب ترین اوپنر کو سیریز کے پانچویں میچ میں کمر پر گیند لگنے کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں آج رسٹ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو شامل کیا گیا ہے۔