39

وکٹ کیپرمحمد حارث آج ٹی20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کریں گے

لاہرر: پاکستانی وکٹ کیپر محمد حارث آج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

 ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج وکٹ کیپر محمد حارث نواز انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے۔

وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 99 ویں کھلاڑی ہوں گے۔

اس حوالے سے پاکستانی کھلاڑی محمد حارث نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے پر فخر ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے مکمل اظہار کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ محمد حارث نے 8 جون 2022 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا تھا۔