26

پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان کے عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عثمان وزير نے فائنل میں تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راونڈ میں ناک آوٹ کرديا۔ یہ کسی پاکستانی باکسر کا پروفیشنل باکسنگ میں پہلا ورلڈ ٹائٹل ہے۔

ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی گئی جس میں قومی ہیروعثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راونڈ میں ناک آوٹ کردیا۔