27

اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی دباؤ سے نہ نکل سکی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی دباؤ سے نہ نکل سکی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 500 پوائنٹس کی ریکوری بھی آج مارکیٹ کو نہ سنبھال سکی۔

جمعہ کو 100 انڈیکس 307 پوائنٹس کم ہوکر 40620 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال میں بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ری باؤنڈ ہوسکتی ہے۔سیلاب کے باعث عالمی اداروں کا مثبت تعاون اسٹاک مارکیٹ کیلئے اہم ہوگا۔

یہ بھی کہا گیا کہ شیئرز کی قیمتیں بہت نیچے ہیں،اس لئے لانگ ٹرم سرمایہ کاری فائدہ دے گی۔