30

انگلینڈ کے خلاف فتح؛ قومی ٹیم نے کون سا منفرد اعزاز حاصل کیا؟

کراچی: انگلینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد قومی ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ٹی20 انٹرنشنل میں قومی کرکٹ ٹیم 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستانی ٹیم نے 200 رنز کا ٹارگٹ بغیر کسی وکٹ گنوائے کیا جو کسی بھی ٹیم کا دوسرا سب سے بڑا چیز ہے۔

قبل ازیں کیوی ٹیم نے 2016 میں پاکستان کے خلاف 169 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان حاصل کیا تھا۔

پاکستان ٹیم نے 150 یا اس سے زائد ہدف دو بار حاصل کرنے والی واحد ٹیم ہے، پاکستان 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کو بھی 10 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔