54

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کی کمی کے بعد 154700روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 1669 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 343روپے کی کمی واقع ہوئی۔

مقامی بازارومیں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 154700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 132630روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔