42

شان مسعود آج ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے

 کراچی: پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

شان مسعود ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 97ویں کھلاڑی ہوں گے، وہ اس سے قبل 25 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

شان مسعود کا کہنا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہوتا ہے، تینوں فارمیٹ میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا، ریڈ بال سے کھیل کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے، وائٹ بال کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔

دوسری جانب امکان ہے کہ فخر زمان کی جگہ پاکستان ٹیم کا حصہ بننے والے شان مسعود ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلیں گے۔