35

آئی پی ایل فرنچائز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئیڈیا چُرا لیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئیڈیا چُرا لیا۔

آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں کھلاڑیوں کے پاسپورٹ پر تصاویر چسپاں تھیں، جیسا کہ پی سی بی نے دورہ نیدر لینڈز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے طور پر کیا تھا، جس میں پلئیرز کے کوائف موجود تھے۔

بھارتی فرنچائز کی ایسی ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے پی سی بی کے آئیڈیا کی کاپی قرار دیا۔

قبل ازیں دورہ نیدر لینڈز کے لیے پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کا نئے انداز میں ناموں کا اعلان صارفین کو خوب بھایا تھا جبکہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ نے اور ایشیاکپ سمیت دیگر کئی ایونٹس میں بھی پاکستانی ٹیم کی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھیں۔