28

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 239 پوائنٹس کمی سے 41772 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 584 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 25 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کےسودے ہوئے۔

شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 10 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہوکر 6885 ارب روپے ہے۔