21

پی سی بی نے شاہین کیلئے کچھ نہیں کیا، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور  شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے کچھ نہیں کیا، شاہین اپنے خرچے پر لندن میں موجود ہے۔

 شاہد آفریدی نے کہا شاہین کیلئے لندن میں ڈاکٹر کا انتظام تک نہیں کیا گیا، شاہین نے اپنے ری ہیب کا خرچہ خود اٹھایا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا میچ ہمیشہ اوپر سے جیتتے ہیں اس لیے محمد رضوان اور بابراعظم پر ذمہ داری بہت زیادہ ہے۔

شاہد آفرییدی نے کہا خوشدل جس نمبر پر کھیلتا ہے اس کا نمبر یہی بنتا ہے لیکن اس نے وہ پرفارمنس نہیں دی جو دینی چاہئے تھی، خوشدل کا متبادل پلیئر اعظم خان ہے لیکن اس کا انجری کا مسئلہ ہے، ہمارے پاس پیچھے ڈومیسٹک میں پلیئرز ہیں ہی نہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا شعیب ملک بہت ذمہ دارانہ کرکٹ کھیلتا ہے، افتخار نے وہ پرفارمنس نہیں دکھائی جو اس نمبر پر ہونی چاہئے تاہم شعیب ملک اس نمبر کیلئے بہترین کھلاڑی تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہماری ٹیم ایسی نہیں کہ ہم سیمی فائنل تک نا جاسکیں، پاکستان ٹیم میں کوئی کمی نہیں ہے۔