28

سونے کے دام میں مزید بڑھ گئے

مقامی صرافہ بازار میں سونے کے دام میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 2 ڈالر گھٹ کر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں اس کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 174 روپے ہوگئے۔

گزشتہ روز سونا 3000 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا ، اس طرح دو دن میں سونا 3500 روپے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کے دام 1570 روپے فی تولہ پر برقرار رہے۔