37

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافےکا سلسلہ جاری

منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر 232 روپےکا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں  کاروبارکے اختتام پر  امریکی ڈالرکی قدر 229 روپے 82 پیسے تھی۔

 انٹربینک میں 12 ستمبر تک ڈالرکا بھاؤ 11 روپے7 پیسے بڑھ چکا ہے اور آج بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔