29

رضوان نے بابر سے ٹی 20 کی بادشاہت چھین لی

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان نے بابر اعظم کی بادشاہت چھین لی۔

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ اس رینکنگ میں محمد رضوان پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کے 815 پوائنٹس ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا دوسرا نمبر ہے۔ ان کے 794 پوائنٹس ہیں۔ تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم 792 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔

چوتھے نمبر پر بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو ہیں۔ ان کے 775 پوائنٹس ہیں۔ پاکستانی بلے باز فخر زمان کا 48 واں نمبر ہے۔