33

دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ کی پریشانیاں بڑھ گئیں، لیونگ اسٹون انجرڈ

لندن: انگلینڈ کی انجری فہرست میں اضافہ ہوگیا، لیام لیونگ اسٹن بھی دی ہنڈرڈ کے باقی میچز سے باہر ہوگئے۔

انگلینڈ دورہ پاکستان کے لیے آئندہ ہفتے ٹوئنٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کریگا، انگلش ٹیم 7 میچز کے لیے پاکستان کی مہمان بنے گی، تاہم اس سے قبل انگلش ٹیم میں انجریز کا بحران سنگین تر ہوگیا، لیونگ اسٹون اس میں نیا اضافہ ہیں۔

لیونگ اسٹون انجرڈ ہوجانے پر مینز ہنڈرڈ کے باقی میچز سے باہر ہوگئے، ان کی فرنچائز برمنگھم فونیکس نے گروپ مرحلے کے بعد ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن لے رکھی ہے لیکن ٹخنے کی انجری نے انھیں دی ہنڈرڈ سے باہر کردیا ہے۔

ان سے قبل ریسی ٹوپلی، جوفرا آرچر، برائیڈون کارسے، ثاقب محمود، اولی اسٹون، کرس ووئکس اور مارک ووڈ پہلے ہی انجری مسائل کے سبب دورہ پاکستان کے لیے دستیاب نہیں رہے ہیں۔