45

ملک میں سیلابی صورتحال پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹوئٹ

ملک میں سیلابی صورتحال پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیان سامنے آیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے دعا گو ہوں، یہ وہ لمحہ ہے جب ہم سب کو ایک قوم کی حیثیت سے کھڑے ہونا ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ جتنی ممکن ہو سکے ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنی چاہیے، آگے بڑھیں اور ان افراد کیلئے اپنی طرف بہت ہر ممکن امداد کریں۔