69

سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ، مقامی نرخ مستحکم

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی سے 1745 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

نتیجے میں ملکی سطح پر سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1540 روپے پر مستحکم رہی۔