31

پاک بھارت میچ کے لیے دنیا کا دوسرا بڑا اسٹیڈیم چھوٹا پڑ گیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے لیے دنیا کا دوسرا بڑا اسٹیڈیم چھوٹا پڑ گیا۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے اضافی چار ہزار ٹکٹ جاری کردیے۔

اضافی ٹکٹ حاصل کرنے والے تماشائی میدان میں صرف کھڑے ہو کر ہی میچ دیکھ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹینڈنگ روم ٹکٹ تیس آسٹریلوی ڈالرمیں دستیاب ہوں گے اور ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فروخت کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ہائی وولٹیج میچ کے ایک لاکھ سے زائد جنرل ٹکٹ فروری میں جاری ہوئے اور پانچ منٹ کے اندر فروخت ہوگئے تھے۔