58

ڈالر ایک مرتبہ پھر بڑھ  کر 223 روپے کی سطح پر آگیا

ملک کی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی پر دباؤ برقرار ہے اور ڈالر ایک مرتبہ پھر بڑھ  کر 223 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

منگل کے روز بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

انٹر بینک میں کاروباری اوقات کار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر ایک روپیہ بڑھ کر 216.66 روپے سے بڑھ کر 217.66 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک دن کے دوران 3 روپے بڑھ کر 220 روپے سے 223 روپے ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط کی منظوری اور وزیر اعظم کے دورہ قطر سے صورت حال بہتر ہوسکتی ہے۔